Ethical Standards
ادارتی پالیسی اور صحافتی اصول
پی ڈی ٹی وی اعلیٰ ترین اخلاقی اور پیشہ ورانہ صحافتی اصولوں کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے۔
1. حقائق کی کڑی جانچ اور تصدیق
ہر خبر کو شائع کرنے سے پہلے کم از کم دو آزاد اور مصدقہ ذرائع سے تصدیق کیا جاتا ہے۔ افواہوں اور غیر مصدقہ دعوؤں کو بغیر ثبوت شائع نہیں کیا جاتا۔
2. صحافتی خود مختاری اور غیر جانبداری
ہمارے نیوز روم کے فیصلے سیاسی، تجارتی یا گروہی اثر و رسوخ سے مکمل طور پر پاک اور عوامی مفاد کے تابع ہیں۔
3. ذرائع کا حوالہ اور سرقہ سے ممانعت
کسی بھی اشاعت یا ادارے کی تحقیق کا باضابطہ حوالہ دیا جاتا ہے اور بغیر کریڈٹ مواد نقل کرنے کی سختی سے ممانعت ہے۔
4. تصحیح اور شفافیت
اگر کسی خبر میں نادانستہ غلطی سامنے آئے تو ہم اسے چھپانے کے بجائے فوری اور شفاف طریقے سے درست کرتے ہیں۔
